Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت 500 روپے پھر بڑھ گئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد...
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2020 05:24pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کے اضافے سے 1953 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 20 اور 18 روپے کی کمی سے 1300 اور 1114 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

17 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 908 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالرز کی کمی سے 1949 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 9 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بناء کسی اضافے کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

16 ستمبر 2020 کے ریٹ

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے مزید اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1965 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 9 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بناء کسی اضافے کے بالترتیب 1320 اور 1132 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div