Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر:3نوجوانوں کاقتل،پاکستان کا منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ

ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج نے خود قتل کے دو ماہ بعد خود تسلیم کیا کہ تین بے گناہ کشمیری مزدوروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2020 06:51pm

پاکستان نے بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں دوماہ قبل تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے27سالہ امتیاز احمد اور 16 سالہ ابرار احمد کو ضلع شوپیاں میں رواں برس 18جولائی کو نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی قابض فوج نے خود قتل کے دو ماہ بعد خود تسلیم کیا کہ تین بے گناہ کشمیری مزدوروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ بھارت قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ 18جولائی 2020کے واقعہ اور دیگر اقدامات کا فوری نوٹس لیا جائے جو بی جے پی کے راشٹریہ رائفلز کے نسل کشی کو ظاہر کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے خلاف جاری جارحیت پر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سال پانچ اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنے مظالم کو نئی سطح پر لے گیا۔

تین سو زائد کشمیریوں کو جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں بھارتی قابض افواج نے گزشتہ ایک سال کے دوران جعلی مقابلوں اور مقبوضہ کشمیر میں تلاشی ومحاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div