Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کریگا

اس سے قبل رواں سال مارچ سے مئی کے دوران پالیسی ریٹ میں چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی کی جاچکی ہے۔
شائع 20 ستمبر 2020 05:56pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا۔مارچ سے مئی کے دوران شرح سود میں چھ فیصد سے زائد کمی کی گئی۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر پالیسی ریٹ مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 21ستمبر کو ہوگا۔

کورونا کی صورتحال، افراط زر سمیت ملک کے معاشی شعبوں کا جائزہ لیاجائےگا۔جس کےبعدگورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضاباقرپریس کانفرنس میں پالیسی ریٹ کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں معمولی کمی یا برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل رواں سال مارچ سے مئی کے دوران پالیسی ریٹ میں چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی کی جاچکی ہے۔اس وقت بنیادی شرح سود سات فیصد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div