Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'تقریر لکھنے والوں نے پھر نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری'

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہاہے کہ نوازشریف نےہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اوراداروں کو کمزور کیا۔
شائع 21 ستمبر 2020 07:04pm

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے کہاہے کہ نوازشریف نےہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اوراداروں کو کمزور کیا۔نوازشریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئے تھا جو انہوں نے نہیں کیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے سیاستدانوں کی بجائے فوج کو ہدف تنقید بنایا۔جن مشیروں نے تقریر لکھی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ ان کی تقریر کا مفہوم یہ ہے کہ نواز شریف سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔

سربراہ ق لیگ نے کہانوازشریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنادیاگیا جبکہ اس لیبارٹری کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی۔نوازشریف نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کرنے اور بددیانتی کا الزام لگایا ہے۔ فیصلے نوازشریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں، اب عوام دوبارہ بددیانتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div