Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2020 07:49pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 44 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس سے امریکی کرنسی کی قدر 166 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالرز کی کمی سے 1932 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div