Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

جاپان نے کورونا وائرس ختم کرنے والا آلہ تیار کر لیا

روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے...
شائع 23 ستمبر 2020 10:20am
سائنس

روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کووِڈ۔19 کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیار کیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کئیر 222 نامی یہ آلہ 254 نینو میٹر لہروں والی UV شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس 222 نینو میٹر UV شعاعیں پھیلاتا ہے۔

انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور آفسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

کئیر 222 نامی یہ آلہ مطلوبہ جگہ کی چھت سے لٹکایا جاتا ہے اور اڑھائی میٹر تک کے فاصلے پر ہوا میں موجود جراثیم کو 7 منٹ کے اندر 99 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق 222 نینو میٹر UV شعاعوں کے انسانی صحت کے لئے مُضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

3 لاکھ ین تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر کے اور 1.2 کلوگرام وزنی کئیر 222 آلے کے لئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آرڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div