Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

واٹس ایپ پر بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز خود ہی ڈیلیٹ ہوجائیں گی؟

واٹس ایپ "Self Destructive Message" کے ساتھ اب "Self Destructive Photos And Videos" یعنی...
شائع 24 ستمبر 2020 09:44am
سائنس

واٹس ایپ "Self Destructive Message" کے ساتھ اب "Self Destructive Photos And Videos" یعنی خودکار طریقے سے تساویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے کا فیچر متعارف کرانے والی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کئے گئے "Expiring Message" فیچر میں توسیع ہے جسے "Expiring Media" کہا جائے گا۔

صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ "Self Destructive Message" کے اس فیچر کو اِن ایبل کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد "چیٹ ونڈو" سے فوراً غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جب کہ اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ پہلے واٹس ایپ نے صرف "Self Destructive Text" کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف "Text Messages" غائب ہونا شامل تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div