Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید گرگئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے...
شائع 24 ستمبر 2020 07:22pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالرز کی کمی سے 1857 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 70 اور 60 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اب ایک تولہ چاندی 1150 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 986 روپے کی ہوگئی ہے۔

23 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1892 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 30 اور 27 روپے کی کمی تھی، ایک تولہ چاندی 1220 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1046 روپے کی ہوگئی تھی۔

22 ستمبر 2020 کے ریٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز کی کمی سے 1907 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی تاہم پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت بناء کسی اضافے یا گھٹاؤ کے ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div