Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'پاکستان19ویں سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کےلئے تیار ہے'

وزیر خارجہ نےکہا کہ سارک کے بانی رکن کی حیثیت سےپاکستان نےہمیشہ اس پلیٹ فارم کو انتہائی اہمیت دی ہے.
شائع 24 ستمبر 2020 07:41pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا،خوراک کے عدم تحفظ، ٹڈی دل کے حملے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلئےعلاقائی سوچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کے موقع پر سارک وزراء کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں سارک کے 19ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ نےکہا کہ سارک کے بانی رکن کی حیثیت سےپاکستان نےہمیشہ اس پلیٹ فارم کو انتہائی اہمیت دی ہے اور سارک منشور کے قواعد و ضوابط اور مقاصد کےلئے پرعزم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مبصر حیثیت کو بہتر بنانے کےلئے مبصر ممالک کےشراکت داروں سے بات چیت کےنظریےکی ہمیشہ حمایت کی ہے جو خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے منشور پرسنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے اقتصادی ترقی، غربت کے خاتمے اور عوام کی سماجی بہتری کے حصول کےلئے تصفیہ طلب تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں متنازعہ علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی مذمت اور مخالفت کرنی چاہئے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعے سے متاثرہ لوگوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ان کا تحفظ یقینی بنائیں۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div