Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

انٹربینک میں روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 24 ستمبر 2020 08:08pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 26 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 165 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالرز کی کمی سے 1857 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 70 اور 60 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اب ایک تولہ چاندی 1150 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 986 روپے کی ہوگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div