Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی:سوئی گیس پائپ لائن کوراستہ دینےسے انکار،گیس قلت کی وجہ قرار

فاقی وزیر عمر ایوب کے مطابق اگر سندھ حکومت 17 کلومیٹرز پر مشتمل نئی پائپ لائن کےلئے راستہ دے دے تو صوبے کو اضافی 150 ملین معکب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جاسکتی ہے۔
شائع 24 ستمبر 2020 10:41pm

وزیرِ توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس کی قلت کی بنیادی وجہ سندھ حکومت کی جانب سے نئی سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن کےلئےراستہ دینے سے انکار ہے۔

معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر کے ہمراہ جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرت ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر سندھ حکومت 17 کلومیٹرز پر مشتمل نئی پائپ لائن کےلئے راستہ دے دے تو صوبے کو اضافی 150 ملین معکب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیس شعبے کی گردشی قرضہ 250 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیکر کم کیاجاسکتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہاکہ سندھ میں گیس کی قلت سے کراچی کی تاجر برادری متاثر ہوگی اس لیئے اس مسئلے کے حل کےلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div