Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے...
شائع 25 ستمبر 2020 09:03am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعطم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان غریب ممالک پر قرضوں سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب میں علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div