Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریزکھیلنے کی اجازت

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ...
شائع 25 ستمبر 2020 12:42pm

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریزکھیلنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی حکومت نےکرکٹ بورڈ کوگرین سگنل دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کورواں سال کےآخر میں نیوزی لیڈڑ کا دورہ کرنا ہےجہاں وہ 2ٹیسٹ اور3ٹی20میچز کھیلےگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز حکومت کے طے کردہ پروٹوکولز کےتحت کھیلی جائے گی، سیریزکا شیڈول آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔

کورونا وائرس کی نئی لہرکی وجہ سے نیوزی لینڈ نےغیرملکیوں کیلئےاپنےبارڈرزبند کررکھےہیں،نیوزی لینڈ موجودہ حالات میں انٹرنیلن کرکٹ کی میزبانی کرنےوالاتیسراملک ہوگا۔

اس سے قبل انگلینڈنے ویٹز انڈیز،پاکستان اور آسٹریلیاکیخلاف سیریز کی میزبانی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ زمبابوے کیخلاف سیریزکی میزبانی کرنے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div