Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر مزید گرگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 25 ستمبر 2020 10:07pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مزید سستا ہوکر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

گزشتہ کچھ دنوں کی بات کی جائے تو ڈالر جمعرات کو 27 پیسے جبکہ منگل کو 7 پیسے سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج بھی 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1859 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 1150 اور 986 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div