Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا مگر پاکستان میں قیمت مزید گرگئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے...
شائع 26 ستمبر 2020 05:54pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 508 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالرز کے اضافے سے 1862 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1150 اور 986 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

25 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 700 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 95 ہزار 850 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1859 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1150 اور 986 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

24 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 451 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالرز کی کمی سے 1857 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 70 اور 60 روپے کی کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ چاندی 1150 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 986 روپے کی ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div