Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

'کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا،نہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا'

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی نمائندے نے کہاکہ بھارت کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں بلکہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے قابض ہے۔
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2020 06:30pm

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہ تھا نہ ہے اور نہ ہی کبھی بھارت کا حصہ ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان کے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستانی نمائندے ذوالقرنین چھینہ نے کہاکہ بھارت کا جموں وکشمیر پر کوئی حق نہیں بلکہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے قابض ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نہتے اور مظلوم عوام پراپنا تسلط برقراررکھنے کےلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔

پاکستانی نمائندے نے کہاکہ جموں وکشمیر کی ریاست ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر ، ملک میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف اپنے جرائم پر جواب دہی سے راہ فراراختیار نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کالعدم تحریک طالبان اور جماعت الحرارجیسی دہشتگرد تنظیموں کو پاکستان کو نشانہ بنانے کےلئے سرحد پار سے مالی اور مادی معاونت فراہم کرنے میں بھی پوری طرح ملوث ہے۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہاکہ پاکستان اور ہمارے پورے خطے کو ہندو توا دہشتگردی کا سامنا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div