Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

'عمران خان نے پھر امت مسلمہ کے مسائل کوموثر انداز میں اجاگر کیا'

شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کےلئے کام کیا ہے اور ملک کےلئے عزت کا باعث بنے ہیں۔
شائع 26 ستمبر 2020 08:08pm

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر امت مسلمہ اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کو موثر انداز میں اجاگرکیا ہے۔

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے پہلی دفعہ اسلام کے خلاف نفرت اور خاتم النبین حضرت محمد ۖ کی ناموس جیسے مسائل پر امت مسلمہ کا واضح موقف پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی غمازی ہے کہ وزیراعظم ایک عالمی پائے کے رہنما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کےلئے کام کیا ہے اور ملک کےلئے عزت کا باعث بنے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div