Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

فیس بُک کے مقبول ترین گیم کو بند کرنے کا اعلان

فیس بک نے ایک زمانے میں مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کرنے والے...
شائع 01 اکتوبر 2020 11:40am
سائنس

فیس بک نے ایک زمانے میں مقبول ترین گیم کا اعزاز حاصل کرنے والے گیم "فارم وِل" کو رواں سال دسمبر میں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

11 سال سے زائد عرصے سے یہ گیم فیس بک پر موجود ہے اور ایک زمانہ تھا جب 8 کروڑ سے زائد افراد اس میں فصلیں اگانے اور جانوروں کی پرورش میں مصروف رہتے تھے، جو اپنے فیس بک فرینڈز سے مدد بھی طلب کرتے تھے۔

مگر اب فیس بک کی جانب سے دسمبر سے فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد فارم ول کو بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گیم کو بنانے والی کمپنیی زینگا نے گیم کھیلنے والے افراد کو کہا ہے کہ اپنے کریڈٹ دسمبر سے قبل ختم کردیں۔

گیم میں ان ایپ خریداری کی سہولت 17 نومبر تک دستیاب رہے گی جس کے بعد گیم کا پیمنٹ سسٹم بند کردیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے گیم میں مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے تاکہ اس کے مداح اچھے طریقے سے گیم کو الوداع کہہ سکیں۔

دیگر فارمنگ گیمز بشمول "فارم وِل 2" موبائل پر دستیاب رہے گی اور وہ فلیش پر مبنی گیمز کی سپورٹ ختم ہونے سے متاثر نہیں ہوں گی۔

فارم ول 3 بہت جلد موبائل پر جاری کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اڈوب فلیش پلیئر کے عہد کا خاتمہ 11 سال بعد گیم کی بندش کے فیصلے کا باعث بنا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اڈوب کی جانب سے تمام ویب براؤزرز پر فلیش پلیئر کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور فیس بک کی جانب سے فلیش گیمز کی سپورٹ 31 دسمبر 2020 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں فارم وِل براہ راست متاثر ہوئی ہے، ہم جانتے ہیں کہ بیشتر افراد گیم کے آغاز سے ہمارے ساتھ ہیں۔

اڈوب سسٹمز نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلیش پلیئر پلگ ان کو 2020 میں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی ایک زمانے مں ویڈیو کلپس اور پلے گیمز کھیلنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہوتی تھی۔

مگر اس کے کوڈ میں موجود خامیوں کے نتیجے میں ہیکرز کمپیوٹر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تھے اور اب اس کے بیشتر فنکشنز کو ایچ ٹی ایم ایل 5 ٹیکنالوجی سے بدل دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div