Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انٹربینک: ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 05 اکتوبر 2020 09:48pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 19 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر مزید بہتر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مزید سستا ہوکر 164 روپے 32 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 450 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1906 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div