Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹربینک میں امریکی ڈالر 164 روپے سے بھی نیچے آگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 07 اکتوبر 2020 09:52pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے پاکستانی روپے کی قدر اور بہتر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مزید سستا ہوکر 163 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

دوسری جانب سونے کی قیمت میں آج 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالرز کی کمی سے 1884 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔ آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div