Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 07 اکتوبر 2020 10:05pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالرز کی کمی سے 1884 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

6 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1913 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

5 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 450 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1906 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div