Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کمرشل بینکوں میں وفاقی وزارتوں اورماتحت اداروں کے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں میں تمام وفاقی...
شائع 09 اکتوبر 2020 10:47am
کاروبار

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں میں تمام وفاقی وزارتوں اورماتحت اداروں کے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دےدیا،وفاقی اداروں کی یہ قم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائےگی۔

وفاق کے ماتحت تمام وزارتوں اور ڈویژنزکےکمرشل بینکوں میں موجودبینک اکاؤنٹس بندکرکےرقم اسٹیٹ بینک کے فیڈرل گورنمنٹ سینٹرل اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے سنگل ٹریژی اکاؤنٹ کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا،کمرشل بینکس 7دن کے اندر بینک اکاؤنٹس بند کریں گے۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں میں رکھی وفاقی رقوم 1ہزار 400 ارب روپے سے زائد ہے ،اور یہ رقم مجموعی کھاتوں کا 9 فیصد ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div