Aaj TV News

BR100 5,079 Decreased By ▼ -74 (-1.44%)
BR30 25,150 Decreased By ▼ -660 (-2.56%)
KSE100 47,124 Decreased By ▼ -366 (-0.77%)
KSE30 18,814 Decreased By ▼ -151 (-0.8%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,071,620 4,040
DEATHS 23,918 53
Sindh 400,400 Cases
Punjab 364,680 Cases
Balochistan 31,177 Cases
Islamabad 90,660 Cases
KP 148,619 Cases

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار کے اخراجات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے نوازشریف کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار کے اخراجات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے حکم پر رجسٹرار آفس میں 60 ہزار روپے جمع کرائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقوم کی وصولی سے متعلق رجسٹرار آفس کو خط لکھا،رجسٹرار آفس کو عدالت کے7 اکتوبر کے حکم نامے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے حکم نامے میں 2 اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

طارق کھوکھر کا کہنا تھا کہ عدالت نے وفاق کو اخباری اشتہار کیلئےفیس جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔