Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پر بند کردیا گیا

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پر بند کردیا گیا، پی ٹی اے...
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2020 09:17pm
سائنس

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پر بند کردیا گیا، پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ٹک ٹاک کو متعدد بار نامناسب، ممنوعہ مواد ہٹانے کیلئے خط لکھا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک پر متواتر پوسٹ کئے جانے والے مواد اور موصول ہونے والی شکایات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو ایک حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیر قانونی آن لائن مواد کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کر نے کیلئے اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے کافی وقت بھی دیا گیا۔

ایپلیکیشن ہدایات پر پوری طرح عمل کرنے میں ناکام رہی جس پر ملک میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو بلاک کر نے کیلئے ہدایات تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو جاری کر دی گئیں ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک کو مطلع کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس فیصلے پر اس صورت میں نظرثانی کر ے گی اگر ٹک ٹاک کی جانب سے غیر قانونی مواد کے لئے اطمینان بخش طریقہ کار وضع کیا جا ئے گا۔

دوسری جانب اس پابندی سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پرائم منسٹر پورٹل کے زریعے ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں جو ہمارے مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔"

ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ "کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔"

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div