Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس...
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2020 07:29pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 080 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالرز بڑھ کر 1915 ڈالرز ہوگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

7 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالرز کی کمی سے 1884 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

6 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 800 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1913 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div