Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ، فی تولہ...
شائع 12 اکتوبر 2020 07:19pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ، فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کی کمی سے 1923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

10 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 200 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 623 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1931 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 100 اور 85 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

9 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 400 جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 080 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالرز بڑھ کر 1915 ڈالرز ہوگئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div