Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹربینک: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 12 اکتوبر 2020 07:31pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 3 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 163 روپے 84 پیسے سے کم ہوکر 163 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کی کمی سے 1923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div