Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 327,063 847
DEATHS 6,727 12

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،

کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث انڈیکس اکتالیس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

تاہم شیئرز کی فروخت کے باعث انڈیکس میں چھ سو پوائنٹس کمی ہوئی، جس سے انڈیکس چالیس ہزار ایک سو پر آگیا،

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو اٹھاسی پوائنٹس کمی سے چالیس ہزار دو سو نو پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں آج سینتیس کروڑ تیہتر لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔