Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک کا سستے مکانوں کی خریداری اور تعمیر کیلئےقرضوں کااعلان

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےسستےمکانوں کی خریداری اور...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 10:53am
کاروبار

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےسستےمکانوں کی خریداری اور تعمیر کیلئے قرضوں کا اعلان کردیا ،پہلی باراپنا مکان خریدنےیاتعمیر کرنےوالوں کوکم مارک اپ پررعایتی قرضےمل سکیں گے،حکومت نے 33ارب روپےمختص کردیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق5مرلہ یا 125مربع گز تک کے مکانات،اپارٹمنٹ یافلیٹ جن کی زیادہ سے زیادہ قیمت35لاکھ روپے ہوگی،اس کی خریداری پر 20سال کیلئے 27لاکھ روپےقرضہ دیاجائےگا۔

بینکوں کا مارک اپ ریٹ کائبورپلس250بیزیپوائنٹس ہوگاتاہم حکومت پہلے 5سال کیلئے مارک اپ کم کرکے 5فیصدتک لانےکی خاطرسبسڈی فراہم کرے گی جبکہ اگلے 5سال کیلئے مارک اپ 7فیصدہوگا۔

دوسری سہولت ان افرادکیلئے ہوگی جنہوں نے اس پروجیکٹس کیلئے درخواست نہیں دی ہوگی،یا کوالی فائی نہیں کرسکے ہوں گے،انیںا 30لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا،بینک ان افراد سے کائبور پلس چار سو بیسز پوائنٹس مارک اپ وصول کرسکیں گے۔

تیسری سہولت 250گز تک کے مکانات، اپارٹمنٹ یا فلیٹ کیلئے ہوگی جن کا رقبہ850فیٹ سے 1100 مربع فیٹ تک ہوگا اور زیادہ سے زیادہ قیمت 60لاکھ روپے ہوگی،ان افراد کو 20سال کلئے کائبور پلس چار سو بیسز پوائنٹس 50لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا۔

اس اسکیم پر پہلے 5سال مارک اپ7فیصد تک لانے کلئے سبسڈی دی جائے گی جبکہ اگلے 5سال کیلئے مارک اپ 9فیصد ہوگا ۔

حکومت نے 10سال کے دوران قرضوں پر مارک اپ زرِاعانت کی ادائیگی کیلئے 33ارب روپے مختص کئے ہیں،مارک اپ زرِ اعانت کی سہولت تمام بینکوں کے ذریعے دستیاب ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div