Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو ہرادیا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 24 ویں معرکے میں سدرن پنجاب نے...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 11:55pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 24 ویں معرکے میں سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب کی ٹیم 206 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 202 رنز بناسکی۔ فہیم اشرف کی جارحانہ نصف سینچری رائیگاں گئی۔ کامران اکمل 32، محمد اخلاق 30 اور رضوان حسین 29 رنز بناسکے۔

محمد عباس نے آخری اوور میں 12 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور مجموعی طور پر اسپیل میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عامر یامین اور محمد عمران بھی دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ نے بالترتیب 59 اور 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

اس کے علاوہ کپتان شان مسعد بھی نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے تھے، سنٹرل پنجاب کی جانب سے ظفر گوہر نے دو اور احمد بشیر نے ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔

محمد عباس کو شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div