Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

12 سیریز کے ایک ساتھ چار فون متعارف کرا ڈالے

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں اور پہلی بار...
شائع 14 اکتوبر 2020 09:12am
سائنس

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں اور پہلی بار کمپنی کی جانب سے اتنی ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔

اس سال ہر آئی فون مختلف ڈسپلے سائز اور میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے بھی متعدد آپشن دیئے گئے۔

آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے۔

سب آئی فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہیں، مگر اینڈرائیڈ فونز کے برعکس کسی میں بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں دیا گیا۔

اس بار سب آئی فون اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں جو اس کمپنی کی پہلی 5 این ایم چپ ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بلکہ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پراسیسرز سے 50 فیصد تیز ہے۔ جبکہ آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی فون منی جو کہ 5.4 انچ ڈسپلے سے لیس ہے، درحقیقت پہلا فون ہے جس کے لیے ایپل نے منی کا نام استعمال کیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا، پتلا اور ہلکا ترین 5 جی فون ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کی جگہ فیس آئی ڈی کو دی گئی ہے، جبکہ بیزل کو نمایاں حد تک کم کیا گیا ہے۔

آئی فون 12 میں ہموار فلیٹ ایجز سے لیس 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔طیہ فون بلیک، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ جبکہ 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جن میں بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔ دونوں میں اسٹین لیس اسٹیل ڈیزائن دیا گیا ہے۔

آئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔ 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا ہے جو کمپنی کے مطابق کم روشنی میں 27 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ جبکہ ٹیلی فوٹو لینس 4 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ آپٹیکلی زوم کرسکتا ہے۔ اس کے وائیڈ کیمرے میں ایف 1.6 آپرچر کے ساتھ ایک نیا او آئی ایس سسٹم بھی دیا گیا ہے اور یہ سنسر 47 فیصد زیادہ بڑا ہے جو کم روشنی میں 87 فیصد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div