Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مصباح الحق نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا...
شائع 14 اکتوبر 2020 12:54pm

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا،جس کا باضابطہ اعلان وہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کےعہدے سے استعفی دے دیا، مصباح الحق عہدہ چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مصباح قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں 4 ستمبر 2019 کو دی گئی تھیں تاہم انہیں ٹیم کی پرفارمنس پر شدید تنقید کا سامنا رہا، پاکستان میں پہلی بار دونوں بڑے عہدے ایک ساتھ دے کر تجربہ کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div