Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹربینک: روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر نیچے آگیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2020 08:58pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 39 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 163 روپے 87 پیسے سے کم ہوکر 163 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 100 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 537 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 21 ڈالرز کی کمی سے 1900 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1330 اور 1140 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div