Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مصباح الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

لاہور: مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، تیس نومبر تک...
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2020 06:36pm

لاہور: مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، تیس نومبر تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ مصباح کا کہنا ہے کہ عہدہ چھوڑنے کا وزیر اعظم سے ملاقات سے کوئی تعلق نہیں، پوری توجہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ پر دینا چاہتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کسی دباؤ پر عہدہ نہیں چھوڑا یہ ان کی اپنی چوائس ہے، نہ ہی استعفی کا وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی ملاقات سے کوئی تعلق ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ ان کا زیادہ رجحان گراؤنڈ کے اندر کام کرنے پر ہے، اب کوچنگ کو وقت دیں گے۔

مصباح نے مزید کہا کہ دو عہدوں کا ایک شخص کے پاس ہونا اچھا تجربہ ہے لیکن آگے مصروفیات بہت زیادہ ہیں۔

مصباح الحق تیس نومبر تک چیف سلیکٹر کی ذمہ درایاں نبھائیں گے اس دوران وہ زمبابوے کیخلاف سیریز اور دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div