Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ کی ٹیم ناردرن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 25 ویں معرکے میں سندھ کی ٹیم نے...
شائع 14 اکتوبر 2020 06:47pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 25 ویں معرکے میں سندھ کی ٹیم نے ناردرن کو 25 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ناردرن کی ٹیم سندھ کی جانب سے دیا گیا 222 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز تک محدود رہی۔ ذیشان ملک 61 اور عمر امین 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 اور انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوررز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ اعظم خان نے 88 اور کپتان سرفراز احمد نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد عامر 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اعظم خان کو 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div