Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مصباح الحق کے بعد نیا چیف سلیکٹر کون؟ نام سامنے آگیا

لاہور: مصباح الحق نے آج قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدےئ سے...
شائع 14 اکتوبر 2020 06:59pm

لاہور: مصباح الحق نے آج قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم اُن کے بعد نیا چیف سلیکٹر کیلئے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم مضبوط امیدوار بن کر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور محمد اکرم کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی ٹویٹ میں پیشگی مبارکباد بھی دے دی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کہتے ہیں کہ چیف سلیکٹر کیلئے محمد اکرم سمیت تین افراد کے نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ 13 ماہ سے 2 عہدوں پر براجمان رہنے والے مصباح الحق آج بالآخر ہمت ہار بیٹھے اور انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ذمہ داریاں رکھنا مشکل ہے، پوری توجہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ پر دینا چاہتا ہوں، عہدہ چھوڑنے کا وزیراعظم سے ملاقات سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div