Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'مصباح کو پہلے ہی عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے تھا، انہوں نے دیر کردی'

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ مصباح...
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2020 07:47pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے چیف سلیکٹرکا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ دیر سے کیا، انہیں پہلے ہی ایک عہدہ چھوڑدینا چاہیئے تھا۔

سابق کپتان نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ کہ کرکٹ میں ایک ساتھ 2 عہدوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ 13 ماہ سے 2 عہدوں پر براجمان رہنے والے مصباح الحق آج بالآخر ہمت ہار بیٹھے اور انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑدیا۔ انہوں نے کہا کہ 2 ذمہ داریاں رکھنا مشکل ہے، پوری توجہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ پر دینا چاہتا ہوں، عہدہ چھوڑنے کا وزیراعظم سے ملاقات سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div