Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹرنیشنل و لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 14 اکتوبر 2020 08:49pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 100 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 537 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 21 ڈالرز کی کمی سے 1900 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1330 اور 1140 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

13 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی، فی تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک لاکھ 16 ہزار 500 اور 99 ہزار 880 روپے کی سطح پر رہا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی مزید کمی سے 1921 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 30 اور 26 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1330 اور 1140 روپے ہوگئی تھی۔

12 اکتوبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 500 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 880 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کی کمی سے 1923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div