Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اپنی ہی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول، فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

یوگانڈا میں مقامی لیگ کے ایک میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کے...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 11:41am

یوگانڈا میں مقامی لیگ کے ایک میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کے خلاف گول کرنے پر ایک فٹبالر کو اس کی ٹیم کے چند ساتھیوں نے زدوکوب کیا، یہاں تک کہ 22 سالہ کھلاڑی کی جان چلی گئی۔

یوگنڈا کے ایک اخبار Monitor کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد پیش آیا۔

اخبار نے بتایا کہ چرچل اویسی نامی نوجوان کھلاڑی لیموو قصبے میں مقامی لیگ کا ایک میچ کھیل رہا تھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر اس دفاعی کھلاڑی نے گیند کو دور کرنے کی کوشش کی مگر غلطی سے وہ اس کی ٹیم کے ہی گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور مخالف ٹیم کے لیے گول اسکور ہو گیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد چرچل کی ٹیم کے ساتھیوں نے اس کو لاتوں اور گھونسوں سے نوازا۔ تاہم انہیں آخرکار چرچل سے دور ہٹا دیا گیا۔ البتہ معاملہ ختم نہیں ہوا اور واپسی کے موقع پر ایک کھلاڑی نے سائیکل پر جاتے چرچل کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس کے سبب چرچل کو شدید چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں اسے فوری طور پر نزدیک طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چرچل کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبے میں دو کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div