Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 05:34pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 108 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کی کمی سے 1896 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 70 اور 60 روپے کی کمی سے بالترتیب 1260 اور 1080 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div