Aaj TV News

BR100 4,231 Decreased By ▼ -22 (-0.51%)
BR30 21,389 Decreased By ▼ -14 (-0.07%)
KSE100 40,807 Decreased By ▼ -224 (-0.55%)
KSE30 17,160 Decreased By ▼ -135 (-0.78%)

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 62 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 62 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 163 روپے 48 پیسے سے کم ہوکر 162 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 39 پیسے کم ہوئی تھی۔

enter image description here

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 108 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کی کمی سے 1896 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 70 اور 60 روپے کی کمی سے بالترتیب 1260 اور 1080 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔