Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے...
شائع 15 اکتوبر 2020 11:12pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 62 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر کی قدر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 62 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 163 روپے 48 پیسے سے کم ہوکر 162 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر 39 پیسے کم ہوئی تھی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 108 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالرز کی کمی سے 1896 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے ڈھائی ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 70 اور 60 روپے کی کمی سے بالترتیب 1260 اور 1080 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div