Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی سی بی کی آئندہ سال جنوری میں انگلینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آئندہ سال جنوری میں انگلینڈ...
شائع 16 اکتوبر 2020 01:16pm

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے آئندہ سال جنوری میں انگلینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، تین ٹی ٹوئنٹی میچزتیرہ سے بیس جنوری تک ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کودورہ پاکستان کی دعوت دے دی،انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورے کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی گئی،3ٹی 20میچزآئندہ سال 13سے20جنوری کےدرمیان ہونےکا امکان ہے۔

ای سی بی کے ترجمان کےمطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ای سی بی اپنا کردارادا کرے گا ،کھلاڑیوں اورسپورٹ اسٹاف کی سیکیورٹی بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق مجوزہ دورے کے حوالے سےحتمی فیصلہ کرنے سے قبل کوویڈ نائنٹین پروٹوکولزاور پاکستان میں ٹیم کی سیکیورٹی کا بغورجائزہ لینا ہوگا،دورے کے حوالےسے دونوں بورڈزکے درمیان بات چیت جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم کا یہ 15سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div