Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 327,063 847
DEATHS 6,727 12

سردیوں میں انڈے اور مرغی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سے 50 لاکھ چوزہ مرنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مہنگائی سے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر، پاکستان پولٹری ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ انڈے اور مرغی کا گوشت مزید مہنگا نہیں ہوگا۔

ترجمان معروف صدیقی کے مطابق کورونا اور بارشوں کی وجہ سے 50 لاکھ چوزہ مرگیا۔ طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آئندہ ماہ مرغی اور انڈے کی پیداوار میں اضافے سے قیمتوں میں کمی یا استحکام متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔