Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وہاب ریاض کا طوفانی اسپیل خیبرپختونخوا کو فتح نہ دلواسکا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 29 ویں معرکے میں دفاعی چیمپئن...
شائع 16 اکتوبر 2020 10:02pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 29 ویں معرکے میں دفاعی چیمپئن ناردرن کی ٹیم نے خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیم 145 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بناسکی۔ محمد حارث کے ناٹ آؤٹ 79 رنز بھی ٹیم میچ نہ جتواسکے۔ حارث رؤف نے تین، عماد وسیم نے دو جبکہ سہیل تنویر اور محمد موسیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناردرن کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے۔ وہاب ریاض نے اپنے اسپیل میں 5 وکٹیں حاصل کیں مگر ان کی ٹیم میچ نہ جیت سکی۔

حارث رؤف کو 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div