Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سدرن پنجاب نے 162 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں پورا کر ڈالا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 30 ویں اور آخری گروپ معرکے میں...
شائع 16 اکتوبر 2020 10:37pm

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 30 ویں اور آخری گروپ معرکے میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے ناقابل یقین کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچستان کو شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے 162 رنز کا ہدف 12 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرنا تھا مگر صہیب مقصود اور عامر یامین نے ایسا جارحانہ کھیل پیش کیا کہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 10 اعشاریہ 4 اوورز میں ہی پورا ہوگیا۔

صہیب مقصود نے 29 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 81، عامر یامین نے 9 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ ذیشان اشرف نے 10 گیندوں پر 21 اور حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ عماد بٹ دو اور تاج ولی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔ امام الحق نے 48 اور بسم اللہ خان نے 41 رنز اسکور کئے۔

اس کے علاوہ اکبر ارحمان 37 اور حارث سہیل 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد عمران نے دو جبکہ محمد الیاس، زاہد محمود اور عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

صہیب مقصود کو 81 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div