Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فاسٹ بولر عمر گل انٹرنیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی ریٹائر

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل...
شائع 16 اکتوبر 2020 11:36pm

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر عمر گل انٹرنیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے۔ آخری میچ میں اُنہیں ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار طریقے سے الوداع کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آخری گروپ میچ میں بلوچستان کی ٹیم کو سدرن پنجاب کے ہاتھوں شکست ہوئی تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور یوں انٹرنیشنل کے بعد عمر گل کا ڈومیسٹک کیریئر بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔

عمر گل کا شاندار کرکٹ کیریئر اپنے اختتام کو پہنچا تو ساتھی کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

اس وقت ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں#Guldozer چھایا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی کھلاڑی کن لفظوں میں عمر گل کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، ذیل میں چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

enter image description here

enter image description here

enter image description here

enter image description here

enter image description here

واضح رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 163،179 اور 85 وکٹیں حاصل کیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے اپنا آخری میچ 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

عمر گل نے 125 فرسٹ کلاس میچز میں 479 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں 167 میچز میں 222 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div