Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

گوجرانوالہ جلسے کو بھارتی میڈیا کی طرف سے کوریج کیوں دی گئی؟

پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے اور اپوزیشن تحریک کو بھارتی میڈیا...
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2020 09:40am

پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے اور اپوزیشن تحریک کو بھارتی میڈیا نے غلط رنگ دینا شروع کردیا ہے۔

پی ڈی ایم جلسے کو بھارتی میڈیا کی طرف سے نمایاں کوریج دی گئی اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ان جلسے جلوسوں کی وجہ سے پاکستان شدید دباؤ میں ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپوزیشن کی جانب سے ہونے والے جلسے جلسوں کو وزیراعظم عمران خان اور فوج کے خلاف احتجاج کہہ کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

بھارتی نیوز چینل سی این این نیوز 18 کی طرف سے پی ڈی ایم کے جلسے اور احتجاجی تحریک کو پاکستان پر دباؤ سے تشبیہ دی گئی، اور اس احتجاج کو ناصرف وزیراعظم عمران خان بلکہ فوج مخالف ریلی بنا کر پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے بعد اب پنجاب بھی مختلف سیاسی گروہوں کی وجہ سے دباؤ میں آچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div