Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی اراکین کسی نہ کسی بہانے جلسے پر نظر رکھے رہے

پی ڈی ایم کے جلسے نے حکمراں جماعت کو بھی چین سے سونے نہ دیا۔ جلسے...
شائع 17 اکتوبر 2020 12:10pm

پی ڈی ایم کے جلسے نے حکمراں جماعت کو بھی چین سے سونے نہ دیا۔ جلسے کی ناکامی کی باتیں کرنے والے پی ٹی آئی اراکین بھی کسی نہ کسی بہانے جلسے پر نظر رکھے ہوئے تھے، جو سوشل میڈیا پر بھی ساری رات خوب ردعمل دیتے نظر آئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے طنزیہ کہا، جس کی بہار یہ ہو اسکی خزاں نہ پوچھ غالب۔

فواد چوہدری نے ساتھیوں کے ساتھ جلسہ دیکھتے ہوئے سیلفی شیئر کی اور لکھا کرکٹ کی ہائی لائٹس دیکھ رہے ہیں۔ بیچاری اپوزیشن ہیش ٹیگ بھی کیا۔

مراد سعید نے لکھا، تو یہیں ہار گیا ہے میرے بزدل دشمن، مجھ اکیلے کے مقابل تیرا لشکر نکلا۔

فیاض الحسن چوہان اپنے روایتی انداز میں لکھا گیارہ جماعتوں کی مکس اچار پارٹی کے جلسے کی تازہ ترین تصاویر۔۔۔ ساری چور۔۔۔ پارٹیاں مل کر بھی جناح اسٹیڈیم نہیں بھر سکیں۔۔۔ گیڈروں کا گروہ مل کر شیر کو گھیرنے چلاہے۔

شہریار آفریدی نے لکھا گیارہ جماعتوں کا احتجاج ناکام رہا۔

فیصل جاوید نے لکھا تھوڑے بہت لوگ جو آئے وہ بتیاں دیکھنے آئے تھے۔ لوگوں کو ویک اینڈ منانا تھا، ویسے بہت ہی فلاپ شو تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div