Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پشاور زلمی کی جانب سے خضدار میں ٹرائلز کا انعقاد

پاکستان میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی کی شہر شہر...
شائع 17 اکتوبر 2020 04:56pm

پاکستان میں نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور زلمی کی شہر شہر کوششیں جاری، خضدار میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز لئے اور کوچنگ ٹپس بھی دیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور ارشد خان نے ٹرائلز لئے۔

محمد اکرم نے کہا کہ خضدار میں کرکٹ کا زبرست ٹیلنٹ موجود ہے ۔ مسقتبل میں بلوچستان کوئٹہ اور خضدار سے کئی نوجوان کرکٹرز ابھر کر سامنے آئیں گے۔

پشاور زلمی کے اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں کرکٹ کا ٹیلنٹ اور جوش وخروش دیدنی ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے فروغ اور گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش ہمارا مشن ہے، خیرپختونخواہ اور پورے پاکستان میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ کے بعد خضدار میں زلمی کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div